ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی

اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ  40لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی ہے۔ ڈالر کی یہ کمی 8 دسمبر سے 16دسمبر کے ہفتے کے دوران ہوئی، زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ کمی غیرملکی قرض کی ادائیگی کےسبب ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16دسمبر کو 12 ارب ڈالر تھے، اسٹیٹ بینک کے پاس 16دسمبر کو  6ارب 11کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 16 دسمبر کو   5ارب 88کروڑ 39لاکھ ڈالر تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *