امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدر کیخلاف کانگریس کیجانب سے مجرمانہ کارروائی کی ہدایت

امریکی تاریخ میں پہلی بارکسی صدرکیخلاف کانگریس کی جانب سےمجرمانہ کارروائی کی ہدایت کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کی کمیٹی نے امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 4 مجرمانہ الزمات کی متفقہ طورپر سفارش کردی۔
رپورٹس کے مطابق  6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے موقع پر لوگوں کو بغاوت پر اکسانے،سازش اورانصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کےالزامات شامل ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن رکن لز چینی نے کہا کہ سب سے شرمناک عمل یہ تھا کہ جب کیپٹل ہل پرحملہ کیا جارہا تھا،صدر ٹرمپ اول آفس کےڈائننگ روم میں بیٹھے ٹی وی پر بغاوت کےمناظردیکھ رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *