پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے لوگو جاری کر دیا
پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے لوگو جاری کر دیا۔ 31 دسمبر کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے لوگو کا بنیادی تھیم ”بدلو اسلام آباد، کپتان کے سنگ” رکھا گیا ہے۔
پی ٹی آئی لوگو کو سبز اور سرخ رنگوں کے امتزاج سے بنایا گیا ہے اور لوگو میں عمران خان کی تصویر کے ساتھ فیصل مسجد کو دکھایا گیا ہے۔