ہارورڈ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون صدر مقرر
امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی نے تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون کو صدر مقرر کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کی نومنتخب صدر کلاڈین گے عدم مساوات، سیاسی رویوں اور شہریت کے امور پر غیر معمولی دسترس کی حامل ہیں۔
کلاڈین گے کو ہارورڈ یونیورسٹی کی 30 ویں صدر منتخب کیا گیا ہے اور وہ یکم جولائی 2023 سے اپنی ذمہ داریاں سنھالیں گی۔ کلا ڈین گے آرٹس اینڈ سائنس فیکلٹی کی ڈین رہ چکی ہیں اور وہ امریکی ریاست ہیٹی سے تعلق رکھنے والی نرس کی بیٹی ہیں۔