حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔  وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔  
اس کے علاوہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 7 روپے کمی کردی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔  وزیر خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے فی لیٹر ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *