دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ دورہ پاکستان میں ٹِم ساؤتھی نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دورے کیلئے عدم دستیابی ظاہر کی ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں لیگ اسپنر اِش سودھی کی چار سال بعد واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ بلیئر ٹکنر اور گلین فلپس کو بھی نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
کیوی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈیل، ڈیون کانوے، میٹ ہینری ،ٹام لیتھم، ڈیرل مچل،ہینری نکولس، اعجاز پٹیل،کین ولیم سن ،نیل ویگنر اور ول ینگ شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی، دوسرا 3 جنوری سے ملتان میں ہوگا۔ دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ ون ڈے اسکواڈ کا اعلان 19 دسمبر کو کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *