تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں ہم ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہوچکے: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ تنخواہوں کے لیے پیسے نہیں ہیں ہم ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہوچکے ہیں۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فوج بھی ہماری ہے اور عدلیہ بھی ہماری ہے، اسٹیبلشمنٹ ملک اور عوام سے دور نہیں رہ سکتی، ملک بچانا اسٹیبلشمنٹ سمیت سب کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے بھاگنے کیلئے لوگوں نے نیب میں ترمیم کی ہے، جتنے لوگوں نےکیس ختم کرائے ہیں ان کا سپریم کورٹ فیصلے تک نام ای سی ایل میں ڈالاجائے، تمام چوروں نےڈرائی کلیننگ کرائی ہے، ایک چور رہ گیا ہے وہ بھی آجائے۔ 

انہوں نےکہا کہ ٹیکنیکلی ہم ڈیفالٹ ہوچکے ہیں، تنخواہوں کے لیے پیسے نہیں ہیں،  وزیر خزانہ اور وزیراعظم کی پریس کانفرنسز سے ان کی بوکھلاہٹ واضع ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نااہل کرنے سے ملک میں استحکام پیدا نہیں ہوسکتا، سفارتکاروں نے کہا ہے کہ پیسے نہیں ہیں، ہم کام نہیں کرسکتے، معاشی استحکام ہوگا تو سارے ادارے خوش اسلوبی سے چلیں گے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ  سب سے بڑی خبر دے رہا ہوں الیکشن ہوں گے اور بہت جلد ہونگے، قوم تیاری پکڑ لے 15 سے 30 دسمبر اہم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *