راشد نسیم نے تیزی سے بوتل کیپ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنالیا

پاکستان کے مارشل آرٹس راشد نسیم نے نن چکو کے ساتھ سب سے زیادہ تیزی سے بوتل کیپ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ راشد نسیم نے چین کے یوئی ہائی چوان کو شکست دے کر مجموعی طور پر 82 واں ریکارڈ قائم کیا۔ دنیا میں سب سے زیادہ مارشل آرٹس کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں صرف 8.79 سیکنڈ میں 10 پانی کی بوتلوں کو کھول کرورلڈ ریکارڈقائم کیا۔ اس سے قبل نن چکو کے ساتھ 10 نیو اینڈ سیلڈ بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کا ریکارڈ چین کےYue Haichuan یوئی ہائی چوان کے پاس تھا جنہوں نے 11.85 سیکنڈ میں سب سے زیادہ بوتلوں کو کھولنےکا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *