بابر کو چاہیے ٹیسٹ میں رضوان کو آرام دے کر سرفراز کو کھلائے: محمد حفیظ

پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بابر  اعظم کو  تجویز  پیش کی ہے کہ انہیں  ٹیسٹ میں محمد رضوان کو  آرام دے کر سرفراز احمد کو موقع دینا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگوکرتے ہوئے محمد حفیظ نے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی تکنیک کی تعریف کی اور کہا وہ شاندار پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترے اور کامیاب بھی رہے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ ‘گزشتہ تین ساڑھے تین سالوں سے محمد رضوان پاکستان کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں، وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن ہم یہ ہی غلطی کر رہے ہیں، انہیں مسلسل کھلا رہے ہیں ہمیں چاہیے مسلسل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آرام دیں اور دوسرے آپشنز پر غور کریں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘اس سے قبل بھی کامران اکمل کے کیس میں یہی غلطی ہوئی، انہیں تینوں فارمیٹ پر بغیر آرام کے کھلایا گیا جس نے انہیں نقصان پہنچایا’۔
حفیظ کا کہنا تھا کہ ‘سرفراز گزشتہ تین سال سے ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن انہیں کھلایا نہیں جاتا، انہیں کئی جگہوں پر کھلایا جاسکتا ہے، اب بھی یہ لگ رہا ہے کہ پی سی بی یا بابر کو سوچنا چاہیے اگر رضوان کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی اچھی نہیں ہو رہی تو انہیں بریک دے کر سرفراز یا کسی اور آپشن پر غور کریں’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *