لنکا پریمیئر لیگ: اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی
لنکا پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی کرکٹر اعظم خان وکٹ کیپنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے- سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں ہونے والے لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز اور کینڈی فیلکنز کے درمیان میچ جاری تھا ، اس دوران وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے گیند اعظم خان کے سر پر لگی ، انہیں میدان سے باہر اسٹریچر پر لے جایا گیا اور پھر اسپتال پہنچایا گیا- ٹیم ترجمان کے مطابق اعظم خان اب ٹھیک ہیں ،میچ میں گال گلیڈی ایٹرز نے فیلکنز کو 12 رنز سے ہرا دیا۔
واضح رہے کہ اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔