ہم برطانیہ کی عدالتوں میں بے گناہ ٹھہرے، بے گناہی کا اس بڑا ثبوت کیا ہے؟ نواز شریف
لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہےکہ برطانیہ کے سب سے بڑےاخبار ڈیلی میل نے شہبازشریف کے خلاف عدم ثبوت پر معافی مانگ لی ہے، کسی کی معصومیت اور بے گناہی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہے؟
لندن میں گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کی ایما پر شہزاد اکبر نے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے، اس الزام پربرطانیہ کے سب سے بڑےاخبار ڈیلی میل نے عدم ثبوت پر معافی مانگ لی ہے، منی لانڈرنگ،کرپشن ،کمیشن،کک بیکس کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، نیشنل کرائم ایجنسی الزامات کی تحقیقات کرکے شہبازشریف کو کلین چٹ دے چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پی ایم ایل این کی حکومت ہے اور نہ تحریک انصاف کی، برطانیہ آزاد جمہوری ملک ہے جہاں عوام کی حکمرانی ہے، وہ ملک یہ کہہ رہا ہے اس ملک کے اخبار نے معافی مانگی ہے، کسی کی معصومیت اور بے گناہی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہو؟ ڈیلی میل کی معافی کے بعد عمران خان، ان کی پارٹی اور شہزاد اکبر کو اپنا سر شرم سے جھکا لینا چاہیے، یہ لوگ ملک سے باہر ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔