امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے کا اعلان

امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق کرسٹن سینیما کے ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے سے سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی پوزیشن کمزور ہو گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 100 رکنی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 51 نشستیں ہیں، کرسٹن سینیما کے ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے سے ڈیموکریٹس سینیٹرز کی تعداد 50 رہ جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما آزاد حیثیت اختیار کریں گی، کرسٹن کے ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے کے باوجود سینیٹ پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول برقرار رہےگا۔ اس حوالے سے کرسٹن سینیما کا کہنا تھا ایریزونا کے زیادہ تر عوام کی طرح میں کسی بھی نیشنل پارٹی میں فٹ نہیں ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *