کوئی دباؤ نہیں، ٹیم ملتان ٹیسٹ میں کم بیک کرے گی: بابر اعظم
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کوئی دباؤ نہیں، ٹیم ملتان ٹیسٹ میں کم بیک کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ لوگ کیا کہتے ہیں اس سے اُنہیں فرق نہیں پڑتا، فوکس ٹیم کو جتوانا ہے۔
اوپنر بیٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ ملتان میں ٹیسٹ میچ میں سنچری اُن کا خواب ہے، اپنی فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پچ خشک لگ رہی ہے، ریورس سوئنگ جلدی شروع ہوجائے گی، وہ حریف ٹیم کی وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔