فواد چو ہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا بیان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چو ہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام مختلف سیاسی فریقین اور عہدیداران سے ملتے رہتے ہیں۔ فواد چوہدری کی ملاقات سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کسی گروپ یا انفرادی شخص کی کسی امریکی عہدیدار سے ملاقات کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے امریکی سفارت خانے میں ون آن ون ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی تھی۔