رمیز راجا پنڈی ٹیسٹ ہارنے پر مایوس، اگلے میچ کیلئے ٹیم کو کیا ہدایت دی؟
لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پنڈی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجا نے پنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی حکمت عملی اور شکست پر مایوسی کا اظہار کیا اور ٹیسٹ میچ میں اٹیکنگ گیم کھیلنےکی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق رمیز راجا نے کہا کہ جس طرح انگلینڈ کھیلا اس سے ایک ہاتھ آگے آپ کوکھیلنا ہوگا، ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سب پلیئرز جان ماریں۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتاجاسکتا تھا، کھلاڑی تھوڑی اور جان مارتے تو رزلٹ مختلف ہوتا، فاسٹ بولرزکو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔