فیفا ورلڈکپ: اسپین کو پینالٹی ککس پر شکست دیکر مراکش پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دے دی۔ مراکش اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہ کرسکیں اور میچ  پھربرابر ہوگیا۔
 جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔ فیصلے کے لیے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پینالٹی ککس دی گئیں، مراکش کی ٹیم چار پینالٹی ککس میں سے تین پر گول کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اسپین کی ٹیم ابتدائی تینوں پینالٹی ککس پر گول کرنے میں ناکام رہی ۔ یوں مراکش نے اسپین کو پینالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *