بھارت میں پولیس کی بے حسی کے باعث مسلمان سبزی فروش دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگیا

بھارت میں مودی سرکار کی سرپرستی میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی اور انہیں بزور طاقت دبانےکا سلسلہ جاری ہے اور  سب سے زیادہ شکار مسلمان شہری ہی بنتے ہیں۔ ایک اور حالیہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پیش آیا ہے جہاں ایک 17 سالہ مسلمان سبزی فروش پولیس کی بے حسی کے باعث اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 17 سالہ ارسلان  کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہر روز کی طرح ارسلان  ٹھیلے پر سبزی فروخت کررہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اس کے ساتھ نامناسب سلوک کیا اور اس کا ترازو ریلوے لائن پر پھینک دیا جسے اٹھانے کے لیے ارسلان ریلوے لائن پر بھاگا تاہم ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور دونوں ٹانگیں گنوا بیٹھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *