پرویز الٰہی نے جنرل باجوہ کے ڈبل گیم کھیلنے کا عمران خان کا الزام مسترد کردیا

مونس الٰہی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز  الٰہی نے بھی عمران خان کا جنرل باجوہ پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام مسترد کردیا، پنجاب اسمبلی فوری تحلیل کیے جانے کی نفی بھی کردی- ایک انٹرویو میں پرویز الٰہی نے کہا کہ جنرل باجوہ نے عمران خان کا ساتھ دینےکا کہا، ن لیگ کی طرف جاتے جاتے اللہ نے راستہ تبدیل کیا اور راستہ دکھانے کیلئے باجوہ صاحب کو بھیج دیا۔
پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کو جنرل باجوہ کا کوئی فون نہیں آیا، عمران خان کی یہ بات درست نہیں کہ جنرل باجوہ ہمیں عمران کے ساتھ جانے اور دوسرے گروپ کو ن لیگ کی طرف جانے کا کہہ رہے تھے۔
پرویز الٰہی نے بتایا کہ جنرل باجوہ کو انہوں نے خود فون کیا تھا، ادارے نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ دینےکا راستہ آپ کیلئے بہتر راستہ ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن چار ماہ سے پہلے تو ہو ہی نہیں سکتے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کام کیلئے وقت چاہیے، اگلے سال اکتوبر کے بعد بھی الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *