شیخ رشید نے عام انتخابات کی نئی تاریخ دے دی
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ملک میں عام انتخابات کی نئی تاریخ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 30 دسمبر سے پہلے اسمبلیاں توڑ دیں گے اور 30 جنوری سے پہلے الیکشن ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز پاکستان واپس آئیں گی مگر نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن میں عمران خان واپس آرہا ہے، روک سکتے ہو تو روک لو۔