حارث رؤف کے ٹیسٹ کھیلنے کے حق میں نہیں: شاہد آفریدی

اسٹار آل راؤنڈر کھلاڑی شاہد آفریدی کا  کہنا ہے کہ  وہ حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانے کے حق میں نہیں  ہیں۔ نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پنڈی پچ سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ فاسٹ بولرزکو اس پچ پر بہت جان لگانا پڑے گی، اس پچ پر  بولر جان لگائے بغیر بولنگ کرہی نہیں سکتا۔
شاہد آفریدی نے ٹیسٹ اسکواڈ میں محمد حسنین کو شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر  حسنین کو ورلڈکپ میں چانس نہیں ملا تو اسے ٹیسٹ کھلانا چاہیے تھا،ٹیسٹ ٹیم میں پہلا حق محمد  حسنین کا تھا اس کے بعد محمد علی کا تھا کیوں کہ اس کے پاس پیس تھا جس کی وجہ سے آپ کو وکٹ مل سکتی تھی۔
سابق کپتان نے کہا کہ میں حارث رؤف کے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بالکل حق میں نہیں ہوں کیونکہ حارث کو ہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے جتنا بچا کر رکھیں گے اتنا ٹیم کو فائدہ ہوگا۔  
دوسری جانب سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت  کے لوگ پاکستان کو  بھارت  میں کرکٹ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں ، پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ کرکٹ کی وجہ سے بہتر ہوئے۔ دوران گفتگو صحافی نے  شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ  آپ کے لاکھوں فین ہیں آپ کس کے فین ہے؟ اس پر سابق کپتان نے کہا کہ میں نے کرکٹ عمران خان کو دیکھ کر شروع کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *