پی ٹی آئی وقت ضائع کیے بغیرپنجاب اور کے پی میں انتخابات کیلئےجائیگی: فواد چودھری
لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات کے لیے جائےگی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہےکہ اپنے حلقوں میں واپس پہنچیں، ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے۔
فواد چوہدری کے مطابق ، پارٹی ارکان اسمبلی کو کہاگیا ہے فوری طورپر انتخابات کی تیاری کریں، پی ٹی آئی وقت ضائع کیے بغیر پنجاب، خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات کے لیے جائےگی۔ فواد چوہدری نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ موجودہ پی ڈی ایم انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے، قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔