پاکستان میں کپاس کی سالانہ پیداوار 15 لاکھ بیل سے کم ہو کر ساڑھے 4 لاکھ پر آگئی

اسلام آباد: پاکستان میں کپاس کی سالانہ پیداوار 15 لاکھ بیل سے کم ہو کر ساڑھے 4 لاکھ بیلز پر آگئی ہے ۔

ملک میں کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی سے نہ صرف کسان بلکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔

معروف زرعی ماہر شہزاد علی ملک کا کہنا ہے کہ معیاری ہائبرڈ بیج کے استعمال سے ہی چاول کے بعد گندم کی پیداوار میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کپاس میں خود کفالت کیلئے  پلان بنا رکھا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کے 700 ایکڑ پر بی ٹی کاٹن 2085 کاشت کی جائے گی ۔

ماہرین زراعت کے مطابق  کپاس کی قلت کے باعث اس کی درآمد پر سالانہ 3 ارب ڈالر قیمتی زر مبادلہ ضائع ہو رہا ہے جس کو بچانے کی اشد ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *