کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جا رہا ہے
کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ سندھ کے مختلف شہروں میں یوم ثقافت کے حوالے سے مختلف پرو گرام، شو اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
آج سندھ کے یوم ثقافت کے موقعے پر پیپلز بس سروس کا عملہ اجرک اور سندھی ٹوپی میں نظرآئے گا۔ آج کراچی میں یوم ثقافت کی مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے سامنے منعقد ہوگی، شہر بھر سے ثقافتی لباس میں ملبوس شہری ریلیوں کی شکل میں ثقافتی تقریب میں شرکت کریں گے۔