وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے اب ایم ایل ون بنےگی: وزیر ریلوے حنیف عباسی
اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ریسکیو آپریشن کررہے ہیں اور 24 گھنٹےمیں ٹریک کلیئر ہوجائے گا۔
ایک بیان میں وزیرریلوےحنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیصلہ کیا ہے اب ایم ایل ون بنےگی، ٹریک کی صورتحال سب کوپتا ہے، راتوں رات اسےٹھیک نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ریسکیوآپریشن جاری ہے، آنے والے24 گھنٹے میں ٹریک کلیئرہوجائےگا۔
یاد رہے کہ 3 روز بولان میں قبل پیروکنری کےقریب جعفرایکسپریس کو دہشتگرد حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس حملے میں پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا تھا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے آپریشن میں مجموعی طور پر 33 دہشتگرد اور 26 افراد شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی ہے۔