فٹبال ورلڈ کپ: ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو پری کوارٹر فائنل میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست د ے دی۔ ارجنٹینا کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی دو سری ٹیم بن گئی۔ فاتح ٹیم کی جانب لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی اور ایلواریز نے گول اسکور کیے۔
لیجنڈری لیونل میسی نے اپنے کیریئر کے ہزارویں میچ میں گول اسکور کر کے اُسے یادگار بنادیا۔ فٹبال ورلڈ کپ میں امریکا کا سفر بھی ختم ہوگیا، نیدرلینڈز نے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔