کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم کیسا رہے گا؟
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 12سے 14ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار7 سے12 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔