پنجاب حکومت کا کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کچی آبادیوں میں دس مرلے تک اراضی والے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، تمام امور جلد طے کیے جائیں گے۔ چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے سمری کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔