کامران ٹیسوری کا عمران خان کو ایڈوائزر بدلنے اور گورنر ہاؤس کی گھنٹی بجانے کا مشورہ
لندن: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دے دیا۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اوپر جا رہی ہے تو اس وقت اوور سیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔
ایک سوال کے جواب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، وہ سب سے پہلے اپنا ایڈوائزر بدلیں، بانی پی ٹی آئی گورنر ہاؤس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تو وعدہ ہے جواب دوں گا۔
کراچی میں ٹریفک حادثات پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا طرفداری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے، سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہو گیا ہے۔