لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت 5 روپے فی کلو بڑھا دی گئی۔ چکی اونرز ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت علی خان کا کہنا ہے کہ چکی آٹے کی فی کلو قیمت 125 روپے کر دی گئی ہے۔
لیاقت علی خان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 4 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے، گندم سستی ہو گی تو چکی آٹا بھی سستا کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں سستا آٹا بھی دستیاب نہیں ہے اور 20 کلو والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے غائب ہے۔