ڈاکٹرعاصم مسیحا بن گٸے انہدامی کارواٸیاں جاری
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رہاٸشیوں کے لیے مسیحا بن گٸے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نان اسٹاپ انہدامی کارواٸیاں جاری ہیں ڈاکٹر عاصم ٹیم کے فرنٹ مین ڈیمالیشن ٹیم کے انچارج اور پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالا رہنما پیپلز پارٹی اسد علی شاہ کی سربراہی میں گلبرگ ٹاٶن میں انہدامی کارواٸیاں کی گٸی انہدامی کاراوٸیاں ڈاٸریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان، اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر عمیر کریم، سینٸر بلڈنگ انسپیکٹر آمین کی موجودگی میں کی گٸی انہدامی کارواٸیوں میں گلبرگ ٹاٶن ایف بی ایریا کے بلاک نمبر 18 پلاٹ نمبر C-21 پر زیر تعمیر 2 منزلہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا بلاک نمبر 6 کے پلاٹ نمبر C-189 پر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا گیا جبکہ بلاک نمبر 10 میں پلاٹ نمبر C-13 پر غیر قانونی میزناٸن فلور کو سیل کر دیا گیا ہے تعمیراتی مافیا کے خلاف آواز اٹھانے اور سینٹرل کو ماڈل ضلع بنانے میں سرگرداں ڈاکٹر عاصم سے تعمیراتی مافیا اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے راشی افسران سخت پریشان دکھائی دے رہے ہیں ڈاکٹر عاصم ٹیم کے فرنٹ مین اور ڈیمالیشن ٹیم کے سربراہ اسد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کسی صورت غیر قانونی تعمیرات نہیں ہونے دیں گے ڈاکٹر عاصم کے خواب کو پایہ تکمیل تک اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کو ہر حال میں ماڈل ڈسٹرکٹ بناٸیں گے