پارلیمانی طرزِ حکومت پر کسی قیمت پر سمجھوتا نہیں ہوگا: مولانا فضل الرحمان
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمانی طرزِ حکومت پر کسی قیمت پر سمجھوتا نہیں ہوگا، عمران خان صدارتی نظام کی بات کرکے ملک میں انتشار برپا کرنا چاہتے ہیں۔ کراچی میں جمیعت علماء پاکستان (جے یو پی) نورانی کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان افراتفری، انتشار اور تخریب کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، پی ٹی آئی نے ملکی معیشت زمیں بوس کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کی باتیں آئین سے متصادم ہیں، اختلاف کا سب کو حق ہے، مگر سازش کا کسی کو نہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات اپنے وقت سے ایک سال آگے بھی جاسکتے ہیں۔