غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ، حماس نے مزید 4 اسرائیلی خواتین کو رہا کردیا

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مغویوں کی رہائی کے دوسرے مرحلے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔

حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ قطر، امریکا اور مصر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت غزہ میں 15 ماہ سے جاری جنگ بند ہوئی۔

یرغمالیوں کی رہائی کے پہلے مرحلے میں حماس کی جانب سے 3 اسرائیلی خواتین کو رہا کیا گیا تھا جس کے بدلے میں اسرائیل نے 90 فلسطینیوں کو رہا کیا تھا۔

دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی جنوبی غزہ اور فلسطین کے دیگر مقبوضہ علاقوں میں فوجی کارروائیاں جاری ہیں اور جنگ بندی شروع ہونے کے بعد اب تک ایک درجن کے قریب فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *