کمالیہ میں ایڈيشنل سیشن جج نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سناکر ریکارڈ قائم کردیا
کمالیہ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا دیے۔
ایڈيشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا کر ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔
فیصلوں کو سننےکے لیے عدالت کے باہر بڑی اسکرینیں لگائیں گئی تھیں۔
صدر کمالیہ بار صدیق اکبر کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں اس سےقبل اتنے فیصلے کبھی نہیں سنائےگئے۔ قتل، منشیات، فیملی، ضمانتوں اور دیگر کیسز کے فیصلے سنائے گئے۔
صدر کمالیہ بار کا کہنا تھا کہ عدالت اور وکلا کے درمیان طے پایا تھا کہ کوئی وکیل آج اگلی تاریخ نہیں لےگا۔
صدر کمالیہ بار نے بتایا کہ عدالت میں ایسےکیسز کے فیصلےکیےگئے جو عرصہ دراز سے زیر التوا تھے۔