وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی اور قومی امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی عمرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم سیاسی اور قومی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اور اہم امور پر مشاورت کی۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنےکے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کےگراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
ن لیگ کے صدر نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔