گیس کی خریداری اور فروخت میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجارہ داری ختم

اسلام آ باد: گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجارداری ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا سیکٹر باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے اس کے نفاذ کے فریم ورک کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے  جس کے مطابق تھرڈ پارٹی ( نجی شعبہ)کو گیس کی فروخت کی اجازت دے دی گئی ہے اورایکنک نے اس کی ایک حدکی توثیق کر دی ہے کہ 100ملین مکعب فٹ گیس پرائیویٹ کمپنیاں ایک سال میں فروخت کر سکیں گی۔

اس پالیسی کے تحت تلاش و پیدا وار کمپنیوں کی ترمیم شدہ پالیسی کا سالانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائےگاتاکہ اس شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا راستہ ہموار کیاجاسکے۔

کونسل آف کامن انٹرسٹ 26جنوری 2024 کوترمیم شدہ 2012 کی پالیسی کی منظوری دے چکی ہےکہ تلاش و پیداوار کی کمپنیوں کو حق ہوگا کہ وہ اپنی پائپ لائن کا 35 فیصد حصہ تھرڈ پارٹی کو فروخت کر سکیں جس کے پاس اوگرا لائسنس ہوگا۔

اس سے مسابقتی عمل شروع ہوگا اور اس کےلیے کسی حکومتی ادارے کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی بشرطیکہ کسی نجی شعبے کی کمپنی کی قیمت کنوئیں کے کنارے پرآنے والی قیمت سے کم نہ ہو۔جس فیصلے کا اعلان کیاگیا ہے یہ تمام موجودہ لائسنس اور لیزیافتہ کمپنیوں کےلیے ہوگا جو کہ 1998، 2001، 2009 اور 2013 کی پالیسی کے تحت لائسنس یافتہ ہیں اور انہیں ابھی تک علاقہ نہیں دیا گیا اور یہ سی سی آئی کی منظوری کے بعد مختص کیاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *