سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی
سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جب کہ ایل پی جی کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین بھی ایل پی جی سلنڈرز خریدنے پر مجبور ہیں۔ ادھر راولپنڈی میں جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔