آسٹریلیا سے ذلت آمیز شکست، بھارت کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے چھٹی
آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دیکر 5 میچوں پر مشتمل بورڈر گواسکر ٹرافی 3 ایک سے اپنے نام کر لی۔
آسٹریلیا نے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میں 6 وکٹوں سے شکست دےکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ۔
سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، انڈیا نے پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنائے ۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 181 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 162رنز بنائے ۔
دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے بیو ویسٹر نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے جبکہ ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ کو سیریز میں 32 وکٹیں لینے اور 42 رنز بنانے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
دوسری جانب جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، اس بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔