آسٹریلیا سے شکست، بھارتی کوچ کھلاڑیوں پر برس پڑے، الٹی میٹم بھی دیدیا

آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا نہیں ہے اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر شدید غصے میں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن ٹیسٹ میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 184 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد بھارتی ٹیم کا ٹیسٹ چیمئنز شپ کے فائنل میں پہنچنا مزید دشوار ہو گیا ہے۔

آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی ڈریسنگ روم میں ماحول آئیڈیل نہیں ہے، سلیکٹرز، کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ایک پیج پر نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر چھوتے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے اور انڈین ڈریسنگ روم کی افراتفری کو سامنے لے آئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کسی کا نام لیے بغیر کھلاڑیوں کو کھری کھری سنائیں اور کہا اب بہت ہو گیا ہے، نیچرل گیم کے نام پر کھلاڑی اپنی مرضی کر رہے ہیں اور انہیں جو پلان دیا جاتا ہے اس پر عمل نہیں کرتے۔

گوتم گمبھیر کا کہنا تھا انڈیا نے میلبرن ٹیسٹ میں 20.4 اوورز میں 7 وکٹیں گنوا ئیں اور ٹیسٹ میچ ہار گئے، 6 ماہ میں کھلاڑیوں کو پورا موقع دیا کہ جس طرح انہوں نے ٹیم کے لیے کھیلنا ہے کھیلیں لیکن اب وہ فیصلہ کریں گے کہ انہیں کیسے ٹیم کے لیے کھیلنا ہے۔

انڈین ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا اگر کوئی کھلاڑی حکمت عملی کے مطابق نہیں کھیلے گا تو اس کو تھینک یو کہہ دیا جائے گا، بیٹرز بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے پرفارمنس نہیں دے رہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی اور اب آسٹریلیا میں بھی بیٹرز ناکام رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *