عمر ایوب کی ایک ماہ کیلئے راہداری ضمانت منظور، گرفتار نہ کرنے کا حکم
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ایک ماہ کے لیے راہداری ضمانت منظور کرلی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے دلائل دیے کہ عمرایوب کے خلاف اسلام آباد تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن انہیں گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے راہداری ضمانت دی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے عمر ایوب کی ایک ماہ کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
ہائیکورٹ نے عمر ایوب کو بھی حکم جاری کیا کہ وہ 21 جنوری تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں۔