محسن نقوی کی یو اے ای بورڈ کے سربراہ سے ملاقات، چیمپئنز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پاگیا
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ شیخ النہیان المبارک سے ملاقات کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کی ملاقات گزشتہ شب گھوٹکی میں شیخ النہیان کے خصوصی خیمے میں ہوئی، شیخ النہیان اور محسن نقوی کی ملاقات میں نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپیئز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز کیلئے یو اے ای کو نیوٹرل وینیو بنانےکا فیصلہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ فروری 2025 میں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا باضابطہ اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے تاہم چیمپئنز ٹرافی کے سامنے آنے والے ممکنہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہو گا۔