گوگل میپس میں ایک اہم تبدیلی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا

ایک سال قبل گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ میپس لوکیشن ہسٹری کو آپ کے فون میں منتقل کیا جا رہا ہے اور اب اس تبدیلی کو بڑے پیمانے پر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز پر گوگل میپس اوپن کرکے اوپری دائیں کونے پر پروفائل فوٹو پر کلک کریں اور وہاں نیچے یور ٹائم لائن آپشن کو سلیکٹ کریں۔

ایسا کرنے پر ایک پروموٹ نظر آئے گا جس میں لکھا ہوگا کہ ‘آپ کی ٹائم لائن اب آپ کی ڈیوائس میں تیار کی گئی ہے’۔

گوگل کے مطابق آپ کے وزٹ اور روٹس خودکار طور پر آپ کی ڈیوائسز میں ایک میپ میں محفوظ ہو جائیں گے۔

اس سے قبل گوگل کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کو کلاؤڈ سرورز پر محفوط کیا جاتا تھا مگر صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے اسے ڈیوائسز میں محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یور ٹائم لائن جسے پہلے لوکیشن ہسٹری کہا جاتا تھا، فون تک محدود ہوگی اور آپ کے ذاتی فون سے ہٹ کر دیگر ڈیوائسز میں اسے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

اس کا ویب ورژن بھی دستیاب نہیں ہوگا، البتہ آپ اس کا بیک اپ تیار کرسکتے ہیں یا ڈیوائس ٹرانسفر سسٹم کو استعمال کرسکتے ہیں۔

اس تبدیلی کے بعد گوگل کی جانب سے آپ کو 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد کلاؤڈ سرورز پر محفوظ گوگل میپس کی تمام لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

یعنی اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد ماضی کا ڈیٹا گوگل میپس میں محفوظ نہیں ہوگا۔

گوگل میپس میں ایک اہم تبدیلی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا

یہ وہ پروموٹ ہوگا / فوٹو بشکریہ 9 ٹو 5 گوگل

لوگوں کو اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے نوٹسز بھیج کر بتایا جائے گا کہ نئے سیٹ اپ پر عمل کرنے کے لیے 9 جون تک کا وقت ہے۔

گوگل کی جانب سے صارفین سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ کیا وہ آٹو ڈیلیٹ آپشن کو ان ایبل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

9 جون 2025 کے بعد گوگل میپس میں سے صارفین کے 3 ماہ سے زیادہ پرانا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

اگر آپ ماضی کے دوروں یا پسندیدہ یادوں کے لیے گوگل میپس کے ٹائم لائن فیچر پر انحصار کرتے ہیں تو پھر آپ کو اس ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدام کرنا ہوگا۔

یعنی انہیں 9 جون 2025 تک 3 ماہ سے زائد پرانے لوکیشن ہسٹری ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ کرنا ہوگا۔

اس کے بعد تمام غیر محفوظ ڈیٹا ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *