انگلش ٹیم واقعی ٹیسٹ کرکٹ کو دوبارہ سے ایجاد کر رہی ہے: شعیب اختر
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش بیٹرز کی پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور انگلش ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنا لیے ہیں۔
انگلینڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 233 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، زیک کرالی نے 122 اور بین ڈکٹ نے 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ پنڈی ٹیسٹ: اوپنرز کے بعد تیسرے کھلاڑی کی بھی سنچری، انگلینڈ نے 410 رنز بنالیے- شعیب اختر نے انگلش اوپنرز کی شانداز بیٹنگ پر سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیسٹ میچ کا دو سنچریوں سے 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے آغاز، موجودہ انگلش ٹیم واقعی ٹیسٹ کرکٹ کو نئے سرے سے ایجاد کر رہی ہے۔