سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کر دیا۔

عادل بازئی کی اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ نے کی۔

الیکشن کمیشن نے 63 اے کے تحت عادل بازئی کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کر دیا تھا۔

تاہم اب سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بھی عادل خان بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکiشن معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 262 سے عادل بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک معطل کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کو مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی درخواست پر آرٹیکل 63 اے کے تحت ڈی سیٹ کیا تھا جس کے خلاف عادل بازئی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *