پی ایس ایکس میں نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار کا عندسہ عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ کا تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے بعد ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں 678 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 375 پر آگیا۔

تاہم کاروبار کے دوران مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس میں اضافہ ہوا جس  سے انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 868 پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ نے اور ایک نیا ریکارڈ بنادیا اور انڈیکس 1044 پوائنٹس سے ایک لاکھ 10 ہزار 98 تک جا پہنچا۔

واضح رہے کہ سال 2024 میں 100 انڈیکس 70 فیصد بڑھ چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *