اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا
اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 79 پیسے فی کلو اضافہ کردیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 79 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 95 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ گھریلو سلنڈر 139روپے 13 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلوگرام کےگھریلو سلنڈرکی قیمت 2548 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے۔ کمرشل سلنڈرکی قیمت میں535 روپےکا اضافہ سامنے آیا ہےجس کے بعد کمرشل سیلنڈر 9804 روپے کا ہوگیا ہے۔