بینک تھوڑا سا حوصلہ رکھیں، دیوالیہ اداروں کی بحالی کو ترجیح دی جائے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تمام بینکاروں سے دیوالیہ اداروں کی بحالی کو ترجیح دینے کی گزارش کی ہے۔

اسلام آباد میں ایک  تقریب سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تمام بینکاروں سے گزارش ہے کہ دیوالیہ اداروں کی بحالی کو ترجیح دی جائے، عدالت میں جانے سے پہلے اداروں کی بحالی کیلئے اقدامات کریں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  پاکستان نے جڑواں خساروں پر قابو پالیا، ملک میں مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ نافذ ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں، ملک مشکلات میں جاتے ہیں اور پھر نکل آتے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بینک تھوڑا سا حوصلہ رکھیں، حکومت کاروبار نہیں کرے گی، نجی شعبہ ہی یہ کام کرے گا، معاشی ترقی میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہی کیوں کہ حکومت نجی شعبے کو  آگے لانا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، حکومت نجی شعبے کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، قرض اور دیوالیہ اداروں کو ملکیتی قوانین کے اطلاق کی ضرورت ہے، حکومت چاہتی ہے کہ مشاورت سے آگے بڑھا جائے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  وزارت خزانہ زبردستی نہیں کرے گی چاہتے ہیں، نجی شعبے مشورہ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *