پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی، کوآرڈینیٹر وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی۔
جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا افضل احسان کا کہنا تھا فیصل آباد میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے، لاہور میں بھی صورتحال نارمل ہے البتہ انٹر سٹی پر کنٹینرز لگائے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کُرم اور پارا چنار کے مسائل ان کو نظر نہیں آرہے، ان کا سارا فوکس بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے پر ہے، عوام کو جو مشکلات آرہی ہیں اس کی ذمے دار بھی پی ٹی آئی ہے، ہم نے ملک کی صورتحال دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر لینی ہیں۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ چیزیں نارمل ہونے جارہی ہیں، پنجاب میں بھی فلاپ کال دی گئی، یہ ریاستی مشینری استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد آ رہے ہیں۔
رانا احسان افضل نے کہا کہ فیصل آباد اور لاہور میں انٹرنیٹ کی کوئی بندش نہیں، آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی۔