یوٹیوب شارٹس کے لیے ایک نیا اے آئی ٹول متعارف
آپ کسی یوٹیوب ویڈیو میں موجود گانے کو پسند کرتے ہیں مگر اسے کچھ بدلنا چاہتے ہیں؟ تو اب ایسا ایک نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول سے ممکن ہو جائے گا۔
کم از کم یوٹیوب شارٹس ویڈیو کے لیے ضرور ایسا ممکن ہونے والا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے محدود صارفین میں نئے اے آئی ٹول کی آزمائش کی جا رہی ہے جو کسی کو پروڈیوسر (co-producer) کی طرح کام کرے گا۔
صارفین کسی میوزک کو اے آئی ٹول کے ذریعے 30 سیکنڈ کے ایسے ساؤنڈ ٹریک میں تبدیل کرسکیں گے جو ان کی پسند کے مطابق ہو۔
یہ ریمکس فیچر صارفین کی تحریری ہدایات اور پہلے سے ریکارڈڈ آوازوں کو استعمال کرتا ہے۔
اس ٹول کے ذریعے صارفین کسی پوپ گانے کو جاز کسی دوسری طرز کے گانے میں تبدیل کرسکیں گے۔
گوگل ڈیپ مائنڈ کی ٹیم نے اس اے آئی ماڈل کے لیے چند ڈریم ٹریک فیچرز تیار کیے ہیں تاکہ گانوں کو صارفین اپنی پسند کے مطابق بدل سکیں۔
کمپنی کے مطابق صارفین کے سامنے واضح کیا جائے گا کہ نئے ٹریک میں اے آئی کو استعمال کیا گیا اور اسے گانے والا گلوکار کون ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ اگر آپ ان محدود صارفین میں شامل ہیں جن کو اس ٹول تک رسائی دی گئی ہے تو کسی بھی گانے کو سلیکٹ کریں اور بتائیں کہ آپ اسے کس انداز سے بدلنا چاہتے ہیں، جس کے بعد یہ ٹول 30 سیکنڈ کے منفرد ساؤنڈ ٹریک میں تبدیل کردے گا جسے شارٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔