عمران کی کال کریک ڈاؤن کی کھلی چھوٹ ہے، پھر یہ روئیں گے: رانا ثنااللہ
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جس قسم کی کال دے رہے ہیں اُس کے نتیجےمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کریک ڈاؤن کی کھلی چھوٹ ملے گی اور پھر اُس کے بعد یہ روئیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لوگ افراتفری اور انتشار کے حق میں نہیں، ان کی کال پر کوئی نہیں نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سر سے کفن باندھ کر آنا چاہتے ہیں تو پہلے استعفیٰ دیں، بانی پی ٹی آئی جب تک ہٹ دھرمی کی پالیسی ختم کرکے سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے اُن کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جس قسم کی کال دے رہے ہیں اُس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کریک ڈاؤن کی کھلی چھوٹ ملے گی اور پھر اُس کے بعد یہ روئیں گے۔