فائیو جی کیلئے اقدامات کر رہے، اس سے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کا حصول ممکن ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات اگلے 3 برسوں میں 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے غیر ملکی کمپنی کے چیئرمین کی قیادت میں 5 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ، علی پرویز ملک اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہے، 3 سالوں میں آئی ٹی برآمدات 25 بلین ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، دور دراز علاقوں میں بھی تیز تر موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سروسز متعارف کرانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، فائیوجی سروسز کی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کا حصول ممکن ہو سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق ٹیلی کام سیکٹر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

غیر ملکی وفد نے ملک میں حالیہ معاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم ملک بن چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *